ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدارس کے بعد اب یوگی حکومت کروائے گی وقف جائیدادوں کا سروے

مدارس کے بعد اب یوگی حکومت کروائے گی وقف جائیدادوں کا سروے

Wed, 21 Sep 2022 11:34:17    S.O. News Service

لکھنؤ، 21؍ ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)یوپی کی یوگی حکومت ریاست کے مدارس کے بعد اب وقف بورڈ کی جائیدادوں کا بھی سروے کروائے گی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک ماہ کے اندر سروے پورا کروانے اور رپورٹ سونپنے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے احکامات دیئے ہیں کہ وقف بورڈ کی جائیدادوں کو آمدنی کے ریکارڈ میں درج کیا جائے۔ اتنا ہی نہیں پورے صوبے کے75اضلاع میں جتنی بھی زمینیں ہیں، انہیں وقف کے نام سے آمدنی کے ریکارڈ میں درج کرایا جائے۔

واضح رہے کہ اس سروے کے دوران وقف بورڈ کی جائیدادوں کی پوری جانکاری دستیاب کرانی ہو گی۔ اس کے پیچھے حکومت کی منشا وقف پراپرٹی اور غیر قانونی قبضے اور فروخت کو روکنے کی ہے۔ حکم کے مطابق یوپی میں صوبہ کے سبھی اضلاع میں شیعہ اور سنی وقف بورڈوں کی جانچ ہوگی۔ ساتھ ہی حکومت نے محکمہ محصولات کے سال1989کے سرکاری حکم کو بھی منسوخ کرتے ہوئے جانچ ایک ماہ میں مکمل کرنے کے احکامات سبھی اضلاع کو دیئے ہیں -


Share: